(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال میں بھائیوں کی فائرنگ سے بھانجا جاں بحق اور ہمشیرہ زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون مسماۃ(گ) نے ہسپتال میں پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کی شادی کرائی، جس کی بنا پر میرے بھائی خوش نہیں تھے۔ گذشتہ روز ہم بیٹی کے گھر سے واپس آرہے تھے کہ کراکل کے مقام پر میرے بھائیوں خان نواب، اکبر علی اور چچا زاد جمشید نے ہم پر فائرنگ کی۔ نتیجتاً میرا پندرہ سالہ بیٹا نیاز محمد جاں بحق اور میں شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق انہوں نے مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
Swat
