Swat

نظراندازطبقات کو حقوق دلانے کے لئے کوشاں ہیں، ڈاکٹر یاسمین گل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)عوامی ویلفیئر سوسائٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی تنظیم خواتین، خواجہ سرا اور معاشرے میں نظرانداز تمام طبقات کو آئین پاکستان کے مطابق حقوق دلانے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹی ڈی ای اے کے زیرانتظام سوات میں اب عوامی ویلفئر سوسائٹی، کاروان، روشنی اور دیگر غیرسرکاری تنظیمیں ان افراد کو ان کا جائز حق دینے کے لئے جدوجہد کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی نمائندگی کا تناسب ۳۳ فیصد سے کم کرکے سترہ فیصد کرنا قبول نہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خواجہ سراؤں اور معذوروں کو بھی بلدیاتی الیکشن میں مخصوص سیٹس دی جائیں۔ اس موقع پر خواجہ سرا شگفتہ جان نے کہاکہ ان کے ساتھ معاشرے میں تفریق تو کی جارہی ہے، اس کے ساتھ سرکاری اداراوں میں بھی ان کی فریاد نہیں سنی جارہی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔