Swat

پی پی پی اپر سوات کا ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی اپر سوات نے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت پارٹی کے ڈویژنل صدر ملک اکرم خان اور اپر سوات کے صدر محمد شاہی خان نے کی۔ مظاہرین نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف نعرے لگائے اور ریلی نکالی۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں ملک اکرم خان اور محمد شاہی خان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے آئے دن لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ حکومت چلانے والے، بے خبر ایوانوں میں خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ عوام اگلے انتخابات میں اس حکومت کو ووٹ کے ذریعے جواب دیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔