Swat

سوات، پشاور کا خواجہ سرا تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پشاور کے خواجہ سرا پر اُوباش نوجوانوں نے شدیدتشددکیا۔ پولیس کے مطابق پشاور کے رہائشی خواجہ سرا حسن عرف ٹوٹی پارس سکنہ پشاورنے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ رات وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ توتانوبانڈئی (کبل) میں موسیقی کے پروگرام کے لئے آیا تھا کہ واپسی پر مینگورہ میں دوکاروں میں سوار افراد نے ہمارا راستہ روک کرمجھے گاڑی سے اتار کرزبردستی اپنی گاڑی میں بٹھایا اورساتھ لے گئے۔ راستے میں فرمان نے مجھ سے پینتیس ہزار روپے چھین لئے۔ ملزم حسین نے مجھ پر فائرنگ کی جس سے میں بال بال بچ گیا۔ ملزمان یاسین، ساجد اور فرمان نے مجھ سے زیادتی کی کوشش بھی کی اور ناکامی پر میرے سر کے بال کاٹ دئیے۔ رحیم آباد پولیس نے نو ملزمان یٰسین، قیصر، حسین،احسان، شیرخان، آفتاب، فرمان، ساجد اور واجد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔