Swat

اسسٹنٹ لائن مین کے ٹیسٹ ملتوی،امیدواروں کا احتجاجی مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں اسسٹنٹ لائن مین کے ٹیسٹ ملتوی ہونے کے بعد ٹیسٹ کے لئے ملاکنڈ ڈویژن کے نو اضلاع اور کوہستان سے آنے والے ہزاروں امیدواروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سیدو شریف، مینگورہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا، جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کرکے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب سوات کرکٹ اسٹیڈیم میں بارش کی وجہ سے پانی جمع تھا اور مقررہ وقت پر ٹیسٹ شروع نہیں ہوا، جس پر کچھ افراد نے احتجاج کیا۔ نتیجے میں ٹیسٹ انتظامیہ نے ٹیسٹ ملتوی کرنے کا اعلان کیا جس پر امیدواروں نے مین روڈ پر نکل کر احتجاج کیا اور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔مظاہرین نے ایمبولینس گاڑیوں کو بھی ہسپتال جانے کی اجازت نہ دی، جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج اور درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔