(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں 12 سے 18 سال تک کی عمر کے تمام افراد اب مخصوص ویکسی نیشن سنٹرز پر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ان افراد کو صرف Pfizer ویکسین لگائی جائے گی۔ ڈی سی سوات جنیدخان کے مطابق این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں اس مہم کا آغاز چارباغ سے کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چارباغ ابرار احمد وزیرکی نگرانی میں 12 سے 18 سال کے افراد کی ویکسین کے عمل کا آغازکردیا گیا۔ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت سکولوں میں طلبہ و طالبات کی ویکسی نیشن کی جا ئے گی۔
Swat
