Swat

پنڈورا باکس میں نام آنے والے وزیروں اور مشیروں کو مستعفی ہوجانا چاہئے، حمید الحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے کہاہے کہ پنڈورا باکس میں جن وزیروں اور مشیروں کے نام سامنے آئے ہیں، انہیں اب فوراً مستعفی ہوجانا چاہئے۔ یہی لوگ مختلف پارٹیاں بدل بدل کر پچھلے ستر برسوں سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں۔ ان لوگوں کو سوائے کرپشن، لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ کرپٹ وزرا منی لانڈرنگ کے ذریعے پاکستان سے کرپشن کے پیسے غیر قانونی طور پر بیرونی ممالک منتقل کرکے وہاں مختلف کمپنیوں میں جمع کراتے ہیں یااپنے عزیز واقارب کے نام جائیدادیں وغیرہ خرید کروہاں مقیم ہوجاتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔