Swat

سوات ایکسپریس وے،فی کلومیٹر کے حساب سے ٹول ٹیکس میں اضافہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات ایکسپریس وے(موٹروے) پر کرنل شیر خان انٹر چینج سے چکدرہ تک ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا۔ اب اس ایکسپریس وے پر سفر کرنے والے فی کلومیٹر کے حساب سے ٹول ٹیکس دیں گے۔ خیبر پختون خوا ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ اس ایکسپریس وے میں ”ایف ڈبلیو او“ اور ”سیپکو“ پارٹنرز ہیں۔ ”پی کے یچ اے“ نے اپنے حکم نامہ نمبر 1846/S.E/GPP/PKHA میں یکم اکتوبر 2021ء سے سوات ایکسپریس وے پر سفر کرنے والوں سے فی کلو میٹر ٹول ٹیکس وصول کرنا شروع کردیا ہے، جس کے مطابق کار، جیپ، ٹیکسی سے 2.15 روپے فی کلومیٹر، ویگن 3.75 روپے فی کلومیٹر، کوسٹر 5.00 روپے فی کلومیٹر۔ بسیں 7.14 روپے فی کلومیٹر،ٹرک(2&3 ایکسل) 9.27 روپے فی کلومیٹر اور ہیوی ٹرک/ ٹریلر سے11.42روپے فی کلومیٹر ٹول ٹیکس وصول کرنا شروع کردیا ہے جو ایک سال کے لئے ہوگا۔ اس سلسلے میں خیبر پختون خوا ہائی وے اتھارٹی کے سوات ایکسپریس وے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر بخت اللہ نے رابطہ پر باخبر سوات ڈاٹ کام کو ٹول ٹیکس میں اضافہ کی تصدیق کی اور کہا کہ ہم اور پارٹنرز کے درمیان معاہدہ کے تحت ہر سال سوات ایکسپریس وے کے ٹول ٹیکس میں 8 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آل سوات ٹرانسپورٹ یونین کے صدر خائستہ باچا نے رابطہ پر باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ ٹول ٹیکس میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے۔ ایک طرف پٹرولیم کی قیمتوں میں بار بار اضافہ ہورہا ہے، دوسری طرف ٹول ٹیکس میں اضافہ ہورہا ہے جس کا براہِ راست اثر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں پر ہوگا۔ اسی حساب سے کرایوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔