(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مختلف واقعات و حادثات میں 3 خواتین سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ اشار بنڑ، ارکوٹ میں خوڑ سے بجری نکالنے کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان جھگڑے میں ایک فریق سے چار اور دوسرے فریق سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ملنگ خان بحرین میں موٹر کار اور پک اَپ میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ مٹہ کے علاقہ برہ درشخیلہ میں موٹر کار کی ٹکر سے 70 سالہ خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔ برکلے سیدو شریف میں رکشہ کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔شگئی سیدو شریف میں دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔ مٹہ کے علاقہ درشخیلہ میں کار حادثہ میں ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔مٹہ کے علاقہ اشاڑے میں موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے سولہ سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
Swat
