Swat

سوات میں پتنگ بازی،بچوں کے چھتوں سے گرنے اور بجلی تاروں سے جھلسنے کے واقعات میں اضافہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پتنگ بازی کے نتیجے میں بچوں کے چھتوں سے گرنے اور بجلی تاروں سے جھلسنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز اوڈیگرام میں تین بچے بجلی کی مین لائن سے ٹکرانے سے شدید جھلس گئے تھے۔ مینگورہ کے محلہ بنڑ میں 6 اور سیدو شریف میں ایک بچہ کرنٹ لگنے اور چھت سے گرنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے۔ جھلس جانے والے بچے برن سینٹر میں زیرِ علاج ہیں جن میں دو آئی سی یو میں تشویشناک حالت میں ہیں۔ بچوں کے والدین اور سول سو سائٹی نے ڈپٹی کمشنر سوات سے پتنگ بازی اور پتنگ بازی کے سامان کی خرید و فروخت پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔