(باخبر سوات ڈاٹ کام)محکمہ ریلیف و آباد کاری کے ذیلی ادارے پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سوات آفس کانفرنس روم میں آفات سے نمٹنے اور ممکنہ منصوبہ بندی یقینی بنانے کے حوالے سے آگاہی کے لئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں ضلع سوات سے ضلعی محکموں کے آفیسراورپی ڈی ایم اے کے افسران شریک ہوئے۔ ورکشاپ میں شراکا کو قدرتی آفات کے دوران اور بعد میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تربیت دی گئی۔ ورکشاپ سے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان کا کہنا تھا کہ ناگہانی آفات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے اور نقصانات کو کم کرنے کے لئے اداروں کے درمیان مضبوط روابط کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ ایسے میں اداروں کو پی ڈی ایم اے کے قواعد پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ان کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔
Swat
