Swat

سوات پریس کلب تنازعہ،پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ میں سماعت ہوئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پریس کلب تنازعہ کیس کی پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت سنی۔ صحافیوں کی طرف سے بیرسٹر اسد الرحمان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سوات پریس کلب پر اخباری مالکان اور سیاست دانوں کا قبضہ ہے۔ اس تنازعہ کے حل کے لئے عدالت صوبائی حکومت یا محکمہئ اطلاعات کو تحقیقات کا حکم دے۔ اخباری مالکان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے سائلین نے پریس کلب کو سیل کرنے کے نوٹیفکیشن کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ معاملہ سیلنگ ڈی سیلنگ کا ہے۔ سیاست دان اور اخباری مالکان کا اس سے تعلق نہیں۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اس موقع پر اخباری مالکان کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ غصہ بھی کر رہے ہیں اور تھکے تھکے نظر آرہے ہیں۔ صحافیوں کے وکیل نے کہا کہ مخالف وکیل کو لمبی سانس لینی چاہیے جس پر کمرہئ عدالت میں قہقہے لگے۔ اس موقع پر جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ اگلی پیشی پر دونوں وکلا تیاری کرکے آئیں اور سٹاف کو حکم دیا کہ دس نومبر کو اس کیس کو کاز لسٹ میں پہلے نمبر پر رکھا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔