Swat

سوات، شوہر کے ہاتھوں آئس کی لت میں مبتلا خاتون علاج کے بعد فارغ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)شوہر کے ہاتھوں آئس نشے کی لت میں مبتلا ہونے والی خاتون کو علاج کے بعد فارغ کردیا گیا۔ نشے سے چھٹکارا دلانے والی تنظیم ”نوے ژوند“کے ڈائریکٹر ریاض حیران نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ اکیس سالہ مسماۃ (ع) جن کے دو بچے ہیں۔اس کا شوہر آئس کا نشہ کرتا تھا جس کی وجہ سے وہ بھی اس نشے کی عادی ہوگئی تھی۔ اڑھائی سال سے یوں گزرا۔ اس کی والدہ نے پھر اس کو ”نوے ژوند“ میں داخل کرادیا جہاں دو ماہ تک خواتین سائکاٹرسٹ نے اس کا علاج کیا۔بعد میں اس کو نشے سے چھٹکارا مل گیا اور صحت یاب ہوگئی۔ گذشتہ روز ایک تقریب جس کے مہمانِ خصوصی ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن عبدالغفور آفریدی تھے، نے نشے سے چھٹکارا پانی والے خاتون کے سر پر روائتی چادر چڑھا کر اس کو والدین کے ساتھ رخصت کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔