Swat

سوات، بہترین کارکردگی پر افسران کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) خدمات تک رسائی کمیشن کے تحت تین ماہ کے دوران مختلف محکموں اور ضلعوں کے آفیسرز کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ دینے کی تقریب مینگورہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں بہترین کارکردگی پر 43 شعبوں میں آفیسرز کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈز دیے گئے۔ صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں چیف کمشنر خدمات تک رسائی کمیشن سلیم خان، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن عبدالغفور آفریدی، سابقہ چیف کمشنر آر ٹی آئی عظمت حنیف اورکزئی، سیکٹری آر ٹی ایس محمد روز خان، مختلف اضلاع سے ڈپٹی کمشنروں اور مختلف محکموں کے آفیسرز، گورننس پالیسی پروجیکٹ کے سٹاف اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز نے شرکت کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔