Swat

ای پی ایس کی جانب سے ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر تقریب

(باخبر سوات ڈاٹ کام)انجمن تحفظ ماحولیات(ای پی ایس)کے زیر اہتمام ادارہ ”نوے جوند“ میں ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ای پی ایس کے نمائندوں، ادارہ نوے جوند کے عملے،زیر علاج طلبہ، اساتذہ،علما،ڈاکٹرز اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا مقصد ہاتھوں کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لئے عوام میں شعور اُجاگر کرنا تھا۔ تقریب میں ڈاکٹر ز نے ہاتھوں کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں کی تفصیلات اور اثرات پر روشنی ڈالی اور عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ دن میں کئی بار صابن سے ہاتھ دھونے پر پر زور دیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔