(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر محمد امین نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے ساتھ گروی رکھ دیاہے۔آئے روز عوام پر آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں۔ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے، ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ڈویژن بھر میں بھر پور تحریک کا آغاز کریں گے۔ان خیالات کا اظہار امیر شہرو سابق ایم پی اے محمد امین نے خواجہ آباد مینگورہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ عمران خان اپنے تمام وعدوں اور دعوؤں سے مکر گیا ہے۔تبدیلی سرکار بدترین مہنگائی تلے غریب عوام کا خون چوس رہی ہے۔
Swat
