Swat

ریاستی دور کے تاریخی بورڈ کی حالت مخدوش

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریاست سوات کے دور میں مختلف علاقوں تک جانے کے لئے کلومیٹرز کا تعین کرنے والا 61 سالہ بورڈ کی حالت مخدوش ہوگئی۔ کسی بھی وقت اس تاریخی بورڈ کے گرنے کا خدشہ ہے۔ سیدو شریف میں یہ بورڈ پوسٹ آفس کے قریب روڈ پر ریاست سوات کے دور میں 1960 میں انتظامیہ نے والئی سوات کے حکم پر لگایا تھا۔61 سالہ اس بورڈ کی حالت کافی خراب ہوئی ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک قومی اثاثہ اور تاریخی بورڈ ہے۔ اس لئے حکومت اور انتظامیہ کو چاہیے کہ اس کو محفوظ کرے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے رابطہ پر مشرق کو بتایا کہ اس بورڈ کو محفوظ بنانے پر کام جاری ہے۔ بورڈ کی مرمت کرکے اسے سوات عجائب گھر میں لگایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں