(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ محمود خان نے سوات کا دو روزہ غیر سرکاری دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے جمعہ کی رات سیدو شریف کے ایک ہوٹل میں ڈیڈک چیئر مین فضل حکیم خان یوسفزئی کے بیٹے، انجمن قصابان سوات کے صدر حاجی خان طوطی اور بلڈر آفرین خان کے بھتیجے کی منگنی کے موقع پر پر تکلف عشائیہ میں شرکت کی۔ ہفتہ کو انہوں نے شوَر مٹہ میں صوبائی وزیر زراعت حبیب اللہ خان کے بیٹوں ملک شاہد خان اور ملک کرامت خان کی شادی میں شرکت کی۔ جس میں وزیر اعلیٰ کے علاوہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری اور دیگر صوبائی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر کے بیٹوں کو شادی پر مبارک باد دی۔
Swat
