(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ جیل سوات میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں قیدیوں کے علاوہ جیل انتظامیہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر قیدیوں نے نعت پیش کئے اور رسول اللہ کی سیرت کے بارے میں تقاریر کیں۔ اس موقع پر جیل کے سپرنٹنڈنٹ ایوب باچہ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سید رحیم شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ رسول اللہ نے ہمیشہ امن اور مخلوق خدا کی مدد کی بات کی اور اس جیل کے قیدی رہا ہونے کے بعد سنت رسول پر عمل پیرا ہو کر زندگی گزاریں گے۔ عید میلاد نبی ﷺکے موقع پر قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور رات کو جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کوخصوصی کھانا کھلایا گیا۔
Swat
