(باخبر سوات ڈاٹ کام)پشتو کی مشہور فوک گلوکارہ زر سانگہ کے اعزازمیں تنظیم ”نوئے ژوند“ نے ”زمونگ زر ثانگہ“ کے نام سے تقریب کا اہتمام کیا،جس میں مختلف طبقہئ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے زرسانگہ کی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ وقت حاضر کی سب سے بڑی فوک گلوکارہ ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی جانب سے ان کو ایک لاکھ کا چیک دیا گیا اور دیگر افراد کی جانب سے بھی ان کی مالی مدد کی گئی۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زر سانگہ اور ان کے خاندان کے لئے گھر کا انتظام کیا جائے۔
Swat
