(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں زیرِ علاج کورونا کے مزید دو مریض انتقال کر گئے جس کے ساتھ انتقال کرنے والوں کی تعداد527 ہوگئی۔ ہسپتال ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق 4 نئے مریضوں کو داخل اور 7کو صحت یابی کے بعد رخصت کیا گیا۔ اس وقت ہسپتال میں 26مریض زیرِ علاج ہیں اور مثبت کیسوں کی شرح 0.3 فیصد ہے۔
Swat
