(باخبر سوات ڈاٹ کام) پختون خوا ملی عوامی پارٹی نے ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی کیمپ لگادیا۔ کیمپ کے پہلے روز کارکنوں اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکا سے اپنے خطاب میں صوبائی رہنماؤں خورشید کاکا جی اور ڈاکٹر خالد محمود خالد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تسلط کردہ موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔ اگر موجودہ حکمران مسلط رہے، تو لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوں گے۔
Swat
