(باخبر سوات ڈاٹ کام) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کے طلبہ نے اساتذہ کے تبادلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سیدو شریف روڈ پر دھرنا دیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ محکمہئ تعلیم نے ان کے کئی اساتذہ کا تبادلہ دوسرے کالجوں میں کیا ہے۔ متبادل اساتذہ کا تبادلہ نہیں کیا جس کی وجہ اب ان کو وِزٹنگ سٹاف پڑھائی کرے گا، جس کی وجہ سے طلبہ کا تعلیمی سال خراب ہو جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالج اساتذہ کا تبادلہ منسوخ کیا جائے، یا مستقل اساتذہ کو تعینات کیا جائے۔ بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔
Swat
