(باخبر سوات ڈاٹ کام)امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 25 اکتوبر کو سوات کا دورہ کریں گے۔دورے کے دوران امیر جماعت المرکزالاسلامی سنگوٹہ میں اجتماع عام سے خطاب اور نو مقرر تحصیل و مقامی امرا سے حلف لیں گے۔پروگرام دوپہر2:30 بجے شروع ہوگا اور نمازِ عشا تک جاری رہے گا۔ اجتماع سے صوبائی و ضلعی قائدین بھی خطاب کریں گے۔
Swat
