Swat

سوات، تین خواتین کی خودکشی کی کوشش

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں تین الگ واقعات میں تین خواتین نے اقدامِ خودکشی کی کوشش کی۔ تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی میں 23 سالہ شادی شدہ مسماۃ (ص) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی دوا پی۔ برہ بانڈئی ہی میں 24 سالہ غیر شادی شدہ مسماۃ (س) نے زہریلی دوا پی۔ چارباغ، دکوڑک میں 17 سالہ شادی شدہ خاتون مسماۃ(ر)نے بھی نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ تینوں خواتین کو بے ہوشی کی حالت میں مقامی ہسپتالوں میں طبی امداد کے لئے منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔