Swat

سوات، آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کا اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیرِ صدارت صوبائی صدر فضل معبود خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنشنرز حضرات کودرپیش مسائل اورمشکلات اورملک میں مہنگائی کے طوفان پرتفصیلی بحث ہوئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر فضل معبود خان نے کہا ہے کہ ملک میں ہوشربامہنگائی نے پاکستانی عوام کودن میں تارے دکھادیے۔ قیمتوں پرکوئی کنٹرول نہیں اورلگتاہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔پاکستانی عوام بے یارومددگارہیں۔ آئے روز پٹرولیم کی مصنوعات اوربجلی کی قیمتو ں میں اضافے نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کوآسمان تکپہنچادیاہے۔ ملک میں خطِ غربت سے نیچے آنے کاسلسلہ زوروں پر ہے۔ غریب، غریب تراورمالدارمافیا،مالدارترہوتاجارہاہے۔ ایسے حالات میں دیگرغریب عوام کیساتھ عمررسیدہ سفیدریش پنشنرز حضرات کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ عوامی رائے سے بے خبر حکومت نے گزشتہ بجٹ میں اپنے بزرگ اورعمررسیدہ محسنوں کیساتھ سوتیلی ما کاسلوک کرتے ہوئے صرف دس فیصد پرٹرخادیا جوکہ اس کے لئے قابلِ شرم ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔