Swat

اِمسال اہلِ سوات ڈینگی مچھر کے شر سے محفوظ رہے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے لوگ اس سال ڈینگی مچھر کے شکار سے محفوظ رہے۔ سوات میں حالیہ بارشوں کے دوران مینگورہ شہر اور میدانی علاقوں میں کم از کم درجہئ حرارت 9 سنٹی گریڈ اور بالائی علاقوں میں دو سے تین سنٹی گریڈ ہوگیا۔ سیدو تدریسی ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر نجیب اللہ نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ ڈینگی مچھر کے زندہ رہنے کے لئے روم ٹمپریچر 20 ڈگری سنٹی گریڈ سے زیادہ ہونا چاہیے۔ اس لئے اب سوات کے اس موسم میں ڈینگی مچھر کا رہنا ممکن نہیں۔ محکمہئ صحت کے ڈی ایچ او محمد سلیم خان کے مطابق چھے سے دس تک ڈینگی کے مریض اس سال آئے تھے، لیکن تمام افراد کی ٹریول ہسٹری تھی اور تمام مریضوں کو دیگر علاقوں میں مچھروں نے کا ٹا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔