(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو قرضوں میں ڈبودیا ہے۔ ادارے ونٹی لیٹر پر پڑے ہوئے ہیں۔ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔ المرکز اسلامی سنگوٹہ میں ذمہ داران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 70سالوں سے یہی چور، ڈاکو،لٹیرے اور وڈیرے ملک و عوام کو الیکشن سے پہلے سبر باغ دکھا دکھاکر لوٹ رہے ہیں۔ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے عمران خان طرح طرح کے پروپیگنڈوں سے عوام کو بے وقوف بنار ہا ہے۔ سوات اور خصو صاًملک پر ایسے نالائق لوگ مسلط ہیں جنہیں آکسیجن اورسی این جی میں فرق معلوم نہیں۔ موجودہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہزاروں ڈگری ہولڈرز بے روز گا ر پھر رہے ہیں۔ وزیر اور مشیرملک کا خزانہ کنگالنے میں لگے ہوئے ہیں۔ان نااہلو ں،چوروں، لٹیروں اور ڈاکوؤں سے چھٹکارا حاصل کرنے، ایک کروڑ نوکریوں کا حساب مانگنے اور حکومتی ایوانوں کو ہلانے کیلئے جے آئی یوتھ کے نوجوان31 اکتوبر کوڈی چوک میں ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کرنے جارہے ہیں، جس میں سوات، خیبر پختونخوا اور پورے ملک سے لاکھوں لوگ شرکت کریں گے۔
Swat
