(باخبر سوات ڈاٹ کام)دوست کے ساتھ چار سال تک ناجائز تعلق رکھنے اور تین بار اسقاطِ حمل کرنے والی لڑکی نے اپنے دوست پر جنسی زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر کٹوا دی۔ 20 سالہ مسماۃ کلامت نے تھانہ فتح پور میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی پڑوسی باچا زادہ کے ساتھ چار سال پہلے دوستی ہوئی اور کہا کہ وہ مجھ سے شادی کرے گا۔ پھر اکثر اوقات اپنی بیٹھک میں بلا کر مجھ سے جنسی تعلق رشتہ استوار کرتا۔ تین بار میرا حمل ٹھہرا۔ باچا زادہ نے خوازہ خیلہ میں ڈاکٹرعلی فائق سے اسقاطِ حمل بھی کروایا۔ پھر میں نے بار بار باچا زادہ، اس کی بہن علیمت اور بھابی عقل زرین سے بھی بات کی کہ میری شادی کب ہو رہی ہے۔اس کے بعد سب ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے۔ مدعیہ نے بتایا کہ تعلقات کے دوران باچا زادہ نے اس سے دس لاکھ روپے بھی لئے ہیں۔ ایس ایچ او روشن علی خان کے مطابق پولیس نے دفعاتPPC376,338A,338C,109 کے تحت مدعیہ مسماۃ کلامت، مسماۃ علیمت، مسماۃ عقل زرین، باچا زادہ اور ڈاکٹر علی فائق کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
Swat
