Swat

سوات، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد نیا کرایہ نامہ جاری

(باخبرسوات ڈاٹ کام) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مینگورہ سے پشاور فلائنگ کوچ کا کرایہ 263 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 164 روپے، پیر بابا 118 روپے، الپوری 99 روپے، بشام 158 روپے، تیمر گرہ 133 روپے، سخاکوٹ 107 اور درگئی 103 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اندرونِ سوات مینگورہ سے کانجو فلائنگ کوچ کا کرایہ چھے روپے، منگلور15 روپے، کبل 15 روپے، ناگوہا 34 روپے اور مینگورہ سے سنگوٹہ 12 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مینگورہ سے اسلام پور 17 روپے، ملم جبہ 64 روپے اور مینگورہ سے کالام 148 روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ، معزور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50 فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔