Swat

ضلعی انتظامیہ کا عوامی مسائل کی شنوائی کے لئے مدین میں کھلی کچہری کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے عوامی مسائل کی شنوائی کے لئے سوات کے پر فضا سیاحتی مقام مدین میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اس کھلی کچہری میں مدین کے عوام نے مختلف مسائل، ضلعی انتظامیہ اور ضلعی محکموں کے سامنے رکھے۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض علی خان اور متعلقہ محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض علی خان کا عوام کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے لئے کھلی کچہری کا تواتر سے اہتمام کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ براہِ راست عوامی رابطوں کی وجہ سے مقامی عوامی مسائل حل ہورہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔