Swat

سوات، فائرنگ، اقدامِ خودکشی اور ٹریفک حادثات،چار افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں فائرنگ، اقدامِ خودکشی اور ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ کبل کے علاقہ برہ سمئی میں 18 سالہ شادی شدہ لڑکی نے زہریلی دوا پی کر خود کشی کی کوشش کی، جس کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیدو شریف کے علاقہ سلام پور میں تکرار کے بعد فاروق نے رفیع اللہ کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔ مٹہ کے علاقہ درشخیلہ میں ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور علی رحمان زخمی ہوگیا۔ ملم جبہ کے علاقہ سپینہ اوبہ میں موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے مسماۃ(ش) زخمی ہوگئی۔تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔