(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی وزیرہاؤسنگ ڈاکٹرامجدعلی خان اورڈیڈک چیئرمین فضل حکیم نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کے موقع پر کہا کہ اداروں کا تمام کام کلرکس برادری کے ذریعے ہی چلتاہے۔ کیوں کہ کلرکس برادری کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلرکس برادری کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ودودیہ سکول سیدوشریف میں آل کلرکس ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری ہوئی۔اس موقع پر کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سلطان محمود، صوبائی صدر اورمرکزی چیئرمین اسلم خا ن، ضلع سوات کے صدر علی رحمان، ملک فضل سبحان، فریداللہ، ڈاکٹر شوکت حیات،حافظ محمدعلی، پنشنرزایسوسی ایشن سوات کے صدر فضل معبود اورمیاں نوربادشاہ نے خطاب کیا۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نے ایپکا سوات کی نو منتخب کا بینہ سے حلف لیا۔
Swat
