Swat

ریٹائرڈ ملازمین شدید مالی بحران سے دوچار ہیں، صدر حاجی فضل معبود

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرحاجی فضل معبود نے کہاہے کہ سرکاری اداروں میں عمر کا زیادہ حصہ گزارنے والے ریٹائرڈ ملازمین شدید مالی بحران سے دوچار ہیں۔حکومت اس سفید بالوں والوں کے طبقہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کرے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکار سے ہماری بہت ساری توقعات ہیں لیکن اس حکومت نے بھی ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو مایوس کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ اشیائے خوردونوش اور ادویات سمیت ہر چیز غریب کے بس سے باہر ہے۔ اس لئے حکومت فوری طور پر پنشنرز کی حالت زار پر رحم کھاتے ہوئے ان کے پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کرے تاکہ ان کی مشکلات دور ہوسکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔