Swat

چارباغ، زمین کے تنازعہ پردوگروہوں میں تصادم

(باخبر سوات ڈاٹ کام)چارباغ میں زمین کے تنازعہ پردوگروہوں میں تصادم کے نتیجے میں دو بھائی سمیت5افراد زخمی ہوگئے۔ایس ایچ او چارباغ کے مطابق دریائے سوات کنارے اراضی کے تنازعہ پر ملزمان غوث علی،ایوب،نعیم،عدنان اورسرمیر پسران شریف خان کی فائرنگ سے افضل خان اورفیاض خان پسران ابن امین،حمادولد رمین خان اورمحیب الرحمن ولد محبوب علی زخمی ہوگئے۔جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم ایوب فرار ہوچکا ہے، جس کی گرفتاری کے لئے تلاش جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔