Swat

5 نومبر سے پٹرول پمپ بند رہیں گے،سوات پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 نومبر سے غیر معینہ مدت تک کے لئے پٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدرخضرحیات خان نے دیگر عہدیداروں افضل خان، نجیب اللہ، فداحسین، فیصل خان، ذوالفقار خان، ناصر علی شاہ اور راشدخان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مارجن نہ بڑھانے کی وجہ سے ہمارا سرمایہ دن بدن کم ہورہا ہے۔ ہم ہر ماہ لاکھوں روپے خسارہ کررہے ہیں۔ ان حالات میں ہمارے پاس پمپ بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ لانگ ٹریولنگ اور ٹمپر یچر کی وجہ سے ہمیں لاسز کا بھی سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کے بلوں،مزدورکی اجرت اور کرایوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، لیکن ہمارے کمیشن میں اضافہ نہیں کیا جارہا۔انہوں نے کہاکہ 5 نومبر کی رات 12بجے سے تمام پٹرول بند کردیئے جائیں گے اور اس وقت تک بند رہیں گے جب تک ہمارے مطالبات کو تسلیم کرکے ہمارا کمیشن سات فیصد تک نہیں بڑھا یا جاتا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔