Swat

اسلامی جمعیت طلبہ کا حقوق طلبہ روڈ کاروا ں سوات پہنچ گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)اسلامی جمعیت طلبہ کاحقوق طلبہ روڈ کاروا ں سوات پہنچ گیا۔ کارواں کے کبل چوک میں پہنچنے پر اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے استقبال کیا جس کے بعدکارواں مینگورہ کی طرف چل پڑا۔ نشاط چوک میں بھی جمعیت کے طلبہ نے کارواں کے شرکا کو خوش آمدید کہا۔ کارواں کی قیادت اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حمزہ محمد صدیقی اور ناظم خیبر پختون خوا کلیم اللہ کررہے تھے۔ اس موقع پر معتمد ملاکنڈ ڈویژن عبدالسلام،ناظم ضلع سوات غربی سیراج الدین ابدالی اور جماعت اسلامی سوات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد فاروق بھی موجود تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔