Swat

مصر میں سزائے موت پانے والے اہلِ سوات بارے پریس کانفرنس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مصر میں منشیات کیس میں موت کی سزا پانے والے تحصیل کبل کے دو افراد ظہور احمد اور صدام حسین کے اہلِ خانہ نے حکومت پاکستان سے سفارتی بنیادوں پر رہائی کا مطالبہ کردیا۔ دیولئی کے متاثرہ خاندانوں نے کبل پریس کلب کے سامنے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے رہنما سردار احمد خان ایڈوکیٹ کے ہمراہ مظاہرے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تین سال قبل بحری جہاز میں ہیروین سمگلنگ کے دوران اصل ملزمان کے بجائے مسافروں ظہور احمد اورصدام حسین کو گرفتا رکیا گیا۔ ان میں ہمارے پیارے بھی شامل تھے، جنہیں اب تین سال بعد ناکردہ گناہ کی پاداش میں سزائے موت سنائی گئی۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اوردیگر بالا حکام سے ان کی رہائی دینے اور پاکستانی وکلا کو ویزے دلانے کا مطالبہ کیا، تاکہ وہ اپنے بیگناہ افراد کی رہائی کے لئے مقدمہ لڑسکیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔