ؓ(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں قائم یتیم بچوں کے ادارہ پروش ہوم میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں پنجاب اور سوات کے ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر 300 سے زائد بچوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویہ فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں 20سے زائد ماہرِ اطفال،ماہرِ دندان اور فزیوتھراپسٹ ڈاکٹروں نے بچوں کے طبی معائنہ کے ساتھ ا ن کی میڈیکل اور ڈینٹل سکریننگ کی۔اس موقع پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ بہت سارے بچوں میں خون اورآئرن کی کمی تشخیص کی گئی ہے جس کی بڑی وجہ غیر معیاری اورمضرصحت بازاری اشیا کھانا ہے۔
Swat
