Swat

سوات، الفجر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلی سیمیا سے آگاہی کا دن منایا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بھی تھیلی سیمیا سے آگاہی کا دن منایا گیا۔ الفجر فاؤنڈیشن سوات کی طرف سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں تھیلی سیمیا کے بچوں سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس کے بعد خپل کور ماڈل سکول میں تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں تھیلی سیمیا سے متاثرہ نونہال ان کے والدین اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں خپل کور فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر حاجی محمد علی نے کہا کہ یہ ایک موروثی بیماری ہے جو والدین سے بچوں کو منتقل ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس بیماری سے وہ بچے متاثر ہوتے ہیں جن کے والدین کی خاندان کے اندر شادی ہوئی ہو۔ انھوں نے کہا کہ کزن میرج اس بیماری کے پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔