Swat

سوات، سکول ٹوینٹی ون کی مدد سے ایس پی ایس کالج نے سٹم نظامِ تعلیم کا آغاز کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)امریکہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کے بعد پاکستان میں پہلی بار جدید طرزِ تعلیم”سٹیم“(Science Technology Engeneering Arts and Mathematics) کا آغاز کردیا گیا۔ سکول21 اسلام آباد اور ایس پی ایس کالج سوات نے پاکستان میں سٹم ایجوکشن کا آغاز کردیا۔ اس کا آغاز2006ء میں امریکہ میں اس وقت ہوا تھا جب ماہرین نے ایک رپورٹ میں خطرناک نتائج کی پیش گوئی کی کہ اگر ملک عالمی معیشت میں ناقص افرادی قوت کے نتیجے میں مقابلہ نہیں کرے گا، تو امریکہ ترقی نہیں کرسکتا۔ اس کے بعد امریکہ میں سٹم ایجوکشن کا آغاز کردیا گیا۔ اکیسویں صدی کی پہلی دہائی میں امریکہ کی STEM ملازمتوں میں اضافہ نے غیر STEM ملازمتوں میں ترقی کی شرح کو تین گنا کر دیا۔ سکول21 اسلام آباد کے اصغر خان نے مشرق کو بتایا کہ سٹم ایجوکشن میں بچوں کو کتابوں میں پڑھائے جانے والے نصاب کے ساتھ ان کو اس کا عملی تجربہ کرایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے طلبہ کی ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے۔ وہ تھیوری اور پریکٹیکل سے ایک ساتھ نمٹ کر باآسانی چیزیں سمجھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے سٹیم کی کتب تیار کرلی ہیں۔ اب وہ اس سسٹم کو ملک بھر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو دینے کے لئے تیار ہیں۔ ساتھ میں ان سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ کی تربیت بھی کی جائیگی، جس سے پاکستان کے نظامِ تعلیم میں انقلاب آئے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔