(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں نامعلوم افراد نے نامعلوم نوجوان کو قتل کرکے لاش دریا میں پھینک دی۔ گذشتہ روز مانیار کے مقام پر دریائے سوات سے ایک نوجوان کی لاش ملی تھی جس کو کسی نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ ایس ایچ او غالیگے زاہد شاہ کے مطابق لاش کی شناخت نہ ہوسکی جس کی وجہ سے اس کو امانتاً سپرد خاک کردیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
