Swat

سوات، ویکسین نہ لگانے والے افراد کی دوسری تحصیل جانے پر پابندی عائد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ سوات نے کورونا ویکسین نہ لگانے والے افراد کا ایک سے دوسری تحصیل جانے پر پابندی عائد کردی۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خا ن کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا کووڈ ویکسی نیشن کے لئے انٹری پوائنٹس قائم کردیے گئے ہیں۔ سات تحصیلوں میں مختلف جگہوں پر تیرہ ویکسی نیشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں پر ایسے افراد جن کو ویکسین نہیں ہوئی، ان کو موقع پر ویکسین لگائی جائے گی۔ تحصیل بابوزئی، مٹہ، خوازہ خیلہ اور کبل میں دو دو، بحرین اور چارباغ میں ایک ایک جبکہ بریکوٹ میں تین پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں۔ جن افراد نے ویکسین نہیں لگوائییا ویکسین نہیں لگاتے ان کے دوسری تحصیل میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔