(باخبر سوات ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کی تمام حدیں کراس کرلیں۔ ہر روز کی مہنگائی نے عوام کا جیناحرام کردیا ہے۔ عمران نیازی کبھی رات کے اندھیرے میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کرعوام پر پیٹرول بم گرارہاہے، تو کبھی بجلی مہنگی کرکے عوام کو اندھیروں میں دھکیل رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام خودکشیوں پر اور متوسط طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے سبسڈی کے نام پر جو ریلیف دینے کا بھونگا اعلان کیا ہے، وہ آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سبسڈی کے نام پر عوام کو دھوکا دیا جارہاہے۔ اس سے غریب عوام کو کوئی فائد ہ نہیں۔
Swat
