Swat

دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کو تنگ کرنے کے خلاف سزائیں موجود ہیں، رخشندہ ناز

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تمام دفاتروں میں کام کرنے والی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر سخت سزائیں موجود ہیں۔ متاثرہ خواتین صوبائی محتسب کو شکایت کرسکتی ہیں۔ ان کو انصاف دلایاجائے گا۔ رخشندہ ناز صوبائی محتسب، مینگورہ میں سوشل ویلفیئر، ضلع انتظامیہ اور صوبائی محتسب کے زیرِ انتظام سمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی محتسب رخشندہ ناز نے کہاکہ 2010ء میں بنائے گئے قانون کے تحت تمام کارکن خواتین کو کام کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے پر سخت سزائیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی خاتون کو تنگ کرنا، اس کو گالیاں دینا، انسکو نازیبا اشارے کرنا، فحش اور بے وقت مسیج کرنا، حتی کہ ان کو کام سے روکنا اور ان کے کام میں جنس کی بنیاد پرخلل ڈالنا، یا ان کے لئے دفتری ماحول کو ناپسندیدہ بنانا ہراسمنٹ کے زمرے میں آتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے لئے باقاعدہ قانون موجود ہے۔ متاثرہ خاتون وفاقی یا صوبائی محتسب کو ٹیلی فون کرکے، درخواست دے کر یا دفتر پہنچ کر اپنی شکایت کرسکتی ہے۔ اس کو انصاف دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام محتسب کو جج کے اختیارات حاصل ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔