(باخبر سوات ڈاٹ کام) وادیِ کالام کے تھانہ اتروڑکی حدود میں واقع علاقہ شاہین آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ایس ایچ اُو رفیع اللہ کے مطابق شادی کی تقریب میں قاری املام ولد شاہ عالم ہوائی فائرنگ کر رہا تھا کہ نوجوان طارق محمود نے اس کو ہوائی فائرنگ سے منع کیا۔ اس پر قاری نے طارق محمود پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی وسیم زادہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
Swat
