(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق،دو بھینسیں ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔چم گھڑئی بحرین میں 26 سالہ اجمل لکڑی لانے کے لئے پہاڑی پر گیا تھا، جہاں پاؤں پھسل کر جاں بحق ہوگیا۔ بریم چوک مٹہ میں طوطی نامی شخص کے مویشی خانہ میں آگ لگنے سے دو بھینسیں ہلاک اور لاکھوں کا نقصان ہوا۔ مٹہ کے علاقہ درشخیلہ میں پرائیویٹ ایمبولینس نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار فضل رحمان کو زخمی کردیا۔ کبل کے علاقہ گوالیرئی موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
Swat
