(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ لالکو میں سکول بچوں کے بس حادثہ میں ایک اور زخمی بچہ ہسپتال میں چل بسا، جس کے ساتھ انتقال کرنے والیبچوں کی تعداد4 ہوگئی۔ 34 زخمی بچوں میں پندرہ سالہ داود خان ولد اصغر خان ساکن کوٹنئی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ جاں بحق چاروں بچوں کو آبائی قبرستانوں میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔ دوسری جانب حادثہ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ کی وجہ فنی خرابی نکلی۔ بس نمبرE1237 مردان 1978ء ماڈل کی ہے۔ اس کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی موجود نہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کے حکم پر ٹریفک پولیس کی مدعیت میں تھانہ کالا کوٹ نے سکول پرنسپل مجیب علی ولد شمشیر علی سکنہ ٹھکداریئ خوازہ خیلہ، ڈرائیورروزی گل ولد گل خوشاب سکنہ الپوری حال خوازہ خیلہ اور بس مالک سجاد علی ولد سرباز ساکن ولی آباد چارباغ کے خلاف آیف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اُو طارق خان کے مطابق سکول اور بس مالک کو جیل بھیج دیا گیا اور ڈرائیور ہسپتال میں زیرِ حراست ہے۔
Swat
