(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوابی میں سوات کے شہری کا ڈکیتی کے دوران قتل، پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر امجدعلی نے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف صوابی میں احتجاج کی دھمکی دے دی۔ تحصیلِ خوازہ خیلہ کے عمرشیرین گذشتہ روز صوابی میں بھوسا خریدنے کے لئے گیا تھا، جہاں پر نامعلوم افراد نے اس سے بیس ہزار روپے چھینے۔ مزاحمت کرنے پر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔جس پر پیپلزپارٹی سوات کے رہنما ڈاکٹر امجدعلی نے آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی مردان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتارکرکے انہیں قرارواقعی سزادلوائی جائے۔ بصورت دیگر وہ لواحقین کے ہمراہ صوابی میں احتجاج کرنے پرمجبور ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ آج منگل کے روز صوابی پہنچیں گے۔ پولیس حکام سے اس حوالے سے ملاقات بھی کریں گے۔
Swat
