(باخبرسوات ڈاٹ کام)سیدو شریف علاقہ سلام پور گاؤں سرکاری چم میں گلی محلوں کی صفائی مہم شروع کردی گئی۔ ایس آر آئی آگنائزیشن کے سوشل موبلائزر عبداللہ خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جس طرح گھر کی صفائی گھر کے افراد کی ذمہ داری ہوتی ہے، اسی طرح گلی محلے کی صفائی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہم سب اس معاشرے کا حصہ ہیں۔ بہت سارے لوگ گھرکی گندگی باہر ڈال دیتے ہیں جسے ایک اخلاقی جرم مانا گیا ہے۔
Swat
